راولپنڈی(نیوزڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔
آج سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو ہو گا۔
دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد