اسلام آباد/ کراچی(عامررفیق بٹ) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی مہم کے حوالے سے شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 10جنوری سے خیبرپختونخواہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے طوفانی دورے کرکے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شیڈیول کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 10جنوری کو صوابی، 11جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد، 12 جنوری کو لیہ، 13جنوری کو بہاولپور، 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان جلسہ کریں گے۔ شیڈیول کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی 14جنوری کی شام خیرپور میرس جبکہ 15جنوری کو لاڑکانہ انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 16جنوری کو قمبر شہزاد کوٹ جبکہ 17جنوری کی صبح بدین اور شام کو سانگھڑ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ شیڈیول کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام کو مہیڑ ضلع دادوں سے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو رحیم یارخان اور 20جنوری کو کوٹ ادو میں عوام سے خطاب کریں گے۔ شیڈیول کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی 21جنوری کو لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 23جنوری کو چنیوٹ اور سرگودھا میں 24جنوری کو جلسہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 28جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع قرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی 2فروری کے دن کندھ کوٹ کشمور، شکارپور اور جیکب آباد عوام سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 3فروری کو میرپور خاص، 4فروری کو حیدرآباد اور 5فروری کو کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 6فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔