ملتان: سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔
سابق صدر بلاول ہاؤس ملتان میں رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ٹکٹس کا فیصلہ بھی کریں گے۔