لاہور(ویب ڈیسک)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 182 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار پانچ سو 48 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلا ت کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کاکہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6092 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 92 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2601 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 8 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1402 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 27 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1321 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 775 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 23 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب، لودھراں، بہاولنگر، راجن پور اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 140 مریض زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلادیش: ڈینگی وائرس خطرناک وبا کی صورت اختیار کرگیا، ایک ہزار کے قریب ہلاکتیں
علی جان خان نے مزید کہا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 55 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔