ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا آغاز یکم جون سے ہو گا اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 20 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کے پہلے ٹورنامنٹ کے کُل 55 میچز ویسٹ انڈیز کے چھ شہروں اور امریکا کے تین شہروں کھیلے جائیں گے جہاں ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز میں باربیڈس، ٹرینیڈاڈ، گیانا، انٹیگا، سینٹ لوشیا، اور سینٹ ونسینٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے جبکہ امریکا میں نیویارک، کینیڈا اور فلوریڈا کو عالمی کپ کے میچز کی میزبانی کا اعزاز بخشا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، امریکا اور آئرلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان پر مشتمل ہے۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔

گروپ ڈی کو گروپ آف ڈیتھ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جس میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ہر گروپ میں سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی جسے سپر ایٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس گروپ میں مزید دو گروپ تشکیل دیے جائیں گے جس میں پہلے مرحلے کی دو کامیاب ٹیموں میں سے ایک، ایک ٹیم کو رکھا جائے گا۔

ایونٹ کا پہلا مرحلہ یکم جون سے 18 جون تک چلے گا جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 سے 24 جون تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد ان دو گروپس میں سے چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکا، 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

بھارت کی ٹیم کا پہلا میچ پانچ جون کو آئرلینڈ سے ہو گا جس کے بعد وہ 12 جون کو امریکا اور 15 جون کو کینیڈا کا مقابلہ کرے گی۔

بھارت کی ٹیم اپنے ابتدائی تین گروپ میچز نیویارک میں کھیلے گی اور چوتھا میچ فلوریڈا میں کھیلا جائے گا جبکہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 جون کو باربیڈس میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم ایک طریقے سے 2 بار آؤٹ

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا اور دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں ہو گا جبکہ فائنل 29 جون کو باربیڈس میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے گزشتہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ