دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی اپیل منظورکرلی ہے۔
بھارتی میڈیا ک مطابق قطر کی ایک عدالت نے جمعرات کو بھارتی حکومت کی گزشتہ ماہ عدالت کی جانب سے آٹھ سابق بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو دی گئی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل منظور کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ وہ اپیل کا مطالعہ کر رہے ہیں اور اگلی سماعت جلد ہی متوقع ہے۔
اکتوبرمیں قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو ایک سال سے زائد عرصے تک ملک میں حراست میں رکھنے کے بعد موت کی سزا سُنائی تھی۔
وزارت خارجہ نے 23 نومبر کو کہا تھا کہ بھارتی اہلکاروں کے خلاف سزا سنانے والی عدالت کا فیصلہ ہماری قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، تمام قانونی آپشنز پر غور کرتے ہوئے اپیل دائر کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بھارت اس معاملے پر قطری حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور حکومت بحریہ کے سابق اہلکاروں کو تمام قانونی اور قونصلر مدد فراہم کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں: قطر سرگرم !غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع
واضح رہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوس کے طور پر کام کرنے کے شُبے میں حراست میں لیا، جبکہ وہ مشرق وسطیٰ کی ایک کمپنی میں ملازم تھے۔