باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل ماموند میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیکل ٹیمیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ ریسکیو 1122 ٹو مہمند اور لوئر دیر کو بھی الرٹ کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔