اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کراچی سمیت سندھ بھر میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کا آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخلے کا امکان ہے۔
میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے کہا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن اور جامشورو میں ہفتے کی رات اور اتوار کو کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،ٹھٹھہ ، بدین ، میر پور خاص ، تھرپارکر اور عمر کوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی اتوار کو آندھی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک، راتیں سرد اور میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اچھی بارش کے بعد دھند ختم ہونے کا امکان ہے اور آئندہ 2 روز کے دوران کراچی کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی