اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا اور ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت 11 جنوری تک ملتوی کری جبکہ نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس کے بعد اب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد
خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی ہے۔