لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی کی نامنظوری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پی پی 218، این اے 151 اور 150 سے کاغذات مسترد کیے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کیے جانے کے اقدام پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود کی رٹ پر سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور