بھارت: خاتون اور والد کی دلچسپ واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں ایک خاتون اور انکے والد کے درمیان ہونے والی مضحکہ خیز واٹس چیٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنوی نامی خاتون نے حال ہی میں X پر اپنے والد کے ساتھ اپنی مزاحیہ واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جہاں وہ غلط انگریزی لفظ کے استعمال پر آنوی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

آنوی نے @whyanviwhy کے نام سے اپنے X اکاؤنٹ پر واٹس ایپ چیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد ان کی انگریزی درست کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایک انگلش میڈیم اسکول میں پڑھا کر اپنا پیسہ ضائع کرنے پر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ جس پر خاتون نے کیپشن میں لکھا کہ “میرے والد کو کیا ہوگیا ہے؟”۔
چیٹ کے آغاز میں والد بیٹی کو اس کے اکاؤنٹ میں 40،000 روپے ڈپازٹ کرنے کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ پھر وہ آنوی سے تصدیق کرنے کو کہتے ہیں جس پر آنوی انگریزی میں جواب دیتی ہیں Yes, found (جی ڈھونڈ لیا)۔ ان کے والد ہنسنے کا اموجی بھیجتے ہیں اور انگریزی درست کرواتے ہوئے کہتے ہیں received (موصول ہوگئے)۔

والد پھر مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں، ’انگلش میڈیم میں پیسہ برباد کیا ہے میرا‘۔ آنوی نے X پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور تب سے اس پوسٹ کو تقریباً 100,000 ویوز اور 19,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی