اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف7 کاروائیوں میں 65 کلو منشیات برآمد کرلی۔کارروائی کے دوران 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔26 نمبر چونگی کے قریب 28.8 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمدکرلئے گئے،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب 10.5 کلو چرس برآمد کرلی۔ 4 خواتین سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 8 کلو ہیروئن اور 2.2 کلو آئس برآمد کرلی۔بحریہ ٹاؤن فیز فور اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 8.4 کلو چرس برآمدکرلی۔خار بارڈر خیبر سے 5 کلو چرس برآمدکرلی۔گلگت سے 1.1 کلو چرس برآمدکرلی۔لیبر کالونی پشاور کے قریب ملزم سے 175 ایکسٹیسی نشہ آور گولیاں برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔