گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)واسا سی بی اے یونین کے 17جنوری بروز بدھ شیرانوالہ باغ میں کو ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلہ میں واسا اتحاد یونین کے زیر اہتمام واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے واسا اتحاد یونین کے صدر محمد اسحاق میئو ، چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری جنرل سیکرٹری عمانویل غوری و دیگر مقررین نے کہا کہ واسا ملازمین کے حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ انشا اللہ ملازمین کی مکمل حمایت سے 17جنوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔جلسہ میں ملازمین کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا کہ واسا اتحاد یونین الیکشن جیت چکی ہے۔ملازمین واساواسا اتحاد یونین کے انتخابی نشان کبوتر پر مہر لگا کر ثابت کردیں گے واسا یونین میں ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ملازمین واسا کو تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بناکر واسا اتحاد یونین کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ملازمین واسا سے وعدہ کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح اب بھی ملازمین واسا کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔ صدر محمد اسحاق میئو نے مزید کہا کہ ہماری یونین نے ملازمین واسا سے الیکشن میں کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں ۔ انشاء اللہ دوبارہ کامیابی کے بعد بھی اسی طرح واسا ملازمین کے کام کرتے رہیں گے کسی ملازم کے ساتھ زیادتی اور ان کا معاشی قتل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ 17جنوری سورج واسا ملازمین کے لئے خوشیاں لیکر طلوع ہوگا ،حق سچ کی فتح ہوگی ۔ صدر محمد اسحاق میئو نے کہا ہے کہ ہمارا منشور ہے ملازمین کے حقوق اور انکے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ واسا ملازمین اور ان کی فیملی کو میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،ورک چارج ملازمین کو مستقل کروایا جائے گا،ملازمین کو زیرو مارک اپ پر موٹر سائیکل یں دی جائیں گئی،وردی کی سلائی 600روپے سے بڑھا کر1000 روپے کی جائے گی ،ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف دلوائے جائیں گے۔ اس موقع پرچیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری جنرل سیکرٹری عمانویل غوری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقصوداحمد گھمن فنانس سیکرٹری محسن رضا ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عمران، سینئر نائب صدر تبسم وکی ،جوائنٹ سیکرٹری سعید انجم،آفس سیکرٹری آصف نصیر،سیکرٹری نشرواشاعت مشتاق مسیح،عابد علی ہیرا ظہور احمد،شکیل سپروائزر،غلام مرتضےٰ چھینہ،سرور مسیح،مشتاق سندھو ،پادری قیصر،ایلڈر یونس،عمانیویل عزیز،ندیم غوری ،ناصر جان،طارق مسیح،وکی سیمسن ،طارق سرور،عابد گل،عزیز بلا،یعقوب مسیح،آصف بھٹی، نوید سندھو، محمد علی ڈرائیور ،جوزف اقبال،بابا زبیر عبدالنبی سمیت دیگر ملازمین کی کثیرتعداد موجود تھی۔ دیگر مقررین اور موجود شرکاء نے تمام عہدیداروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور واسا کے ملازمین ورکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریفرنڈم میں واسا اتحاد یونین کے انتخابی نشان کبوتر کو اکثریت سے کامیاب کریں اور ثابت کریں کہ محنت کش کیلئے ہر دور میں مزدوروں اور ملازمین کے حقوق کا دفاع انکی پروموشن لواحقین کی بھرتی اور دیگر مراعات کے حصول کیلئے جدوجہد کرنیوالے صدر محمد اسحاق میئو ودیگر یونین رہنما ہی ان کی ملازمتوں کا بھرپوردفاع کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو ریفرنڈم میں انتخابی نشان کبوتر کی کامیابی یقینی ہے۔