شکار کیلئے بلا نہیں تیر کام آتا ہے، یہ شکار کا موسم، ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کروانا ہے، شیر کا شکار تیر سے ہوتا ہے بلے سے نہیں، ہمارے سوا کسی جماعت کو عوامی مسائل کا احساس نہیں، باقی سیاسی جماعتوں کو صرف کرسی کا شوق ہے، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔

بہاولپورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہی میدان میں ہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، مہنگائی غربت بیروزگاری میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے یہ حالات نہیں دیکھے، پاکستان اس وقت ایک مشکل میں ہے، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوام کو 300 بجلی کے مفت یونٹ دیں گے، ملک بھر میں مفت تعلیمی ادارے بنائیں گے، میں بہاولپور میں بھی امراض قلب کا اسپتال بناؤں گا، عوام کے لیے 30لاکھ گھر بنانا چاہتا ہوں، خان صاحب کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، ہر ضلع میں اسپتال بناؤں گا جہاں شہریوں کا مفت علاج ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، ہمیں پھر ایک منشور کی ضرورت ہے، بے نظیر مزدور کارڈ بھی لے کر آئیں گے، حکومت بنی تو کسان کارڈ سے بھی مالی مدد کریں گے، جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنی سب سے زیادہ عوام کو روزگار ملا، بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت غربت کا مقابلہ کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہمارا مقابلہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کل الیکشن کا موسم ہے، میں لاہور سے الیکشن لڑرہا ہوں، پنجاب کا وزیراعلیٰ جیالا ہوگا، پیپلزپارٹی سندھ، پنجاب اور ہر جگہ سے جیتے گی، یہ الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے زندگی موت کا مسئلہ ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو للکارتے ہوئے کہا کہ شیر کے شکار کے لیے بلا نہیں تیر استعمال ہوتا ہے، شکار کا موسم ہے ہم نے شیر کا شکار کروانا ہے، تیر پر ٹھپہ لگا کر ثابت کرنا ہے آج بھی بھٹو زندہ ہے کل بھی بھٹوزندہ تھا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی