گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبا ئی امیر جما عت اسلا می وسطی پنجا ب محمد جا و ید قصو ری نے کہا ہے کہ حاجی محمد منشا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حاجی محمد منشا مغل مرحوم کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے اور انہوں نے اپنی زندگی اللہ کے کاموں کے لئے وقف کی ہوئی تھی ، حاجی محمد منشا جیسی شخصیات صدیوں بعد جنم لیتی ہیں ان کی دینی اور پیشہ وارانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم بھی فریضہ اقامت دین کے لئے جدوجہد کریں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سا بق امیر جماعت اسلامی کھیالی ٹائون حاجی محمد منشا مغل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے ضلعی امیر جما عت اسلا می مظہر اقبا ل رندھا وا ، امیدوا ر این اے 80بلا ل قدرت بٹ،امیدوا ر پی پی 62حاجی فیض الحق ہاشمی ، سر پر ست اعلی اتحا د گرو پ واپڈا ٹا ئو ن چوہدری محمد اسلم گھمن ، سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلا ق احمد بٹ ،صدر واپڈا ٹا ئو ن سوسائٹی میا ں ثا قب غفو ر ، صدر اتحا د گرو پ واپڈا ٹا ئو ن چوہدری شوکت علی با جو ہ ، ضلعی با ئب امیر جما عت اسلا می سید علی رضا حسنی ،جنر ل سیکر ٹر ی جما عت اسلا می حلقہ پی پی 62محمد ارشد خلجی سمیت زندگی کے مختلف سعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے اظہار خیال کیا اور مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ،مقررین نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت کی انہوں نے سیاست بھی عبادت سمجھ کر کی آخر دم تک جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے ۔ خدمت خلق کے شعبے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مقررین نے حاجی محمد منشا مرحوم کی سیاسی سماجی و معاشرتی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جماعت اسلامی قابل تحسین ہے کہ اس نے ایسا گروہ تیار کرلیا ہے جو حقیقتاخوف خدا کا حامل ہے ۔حاجی محمد منشا مرحوم اس گروہ کے ایک نمایاں فرد تھے۔وہ ایک قابل فخر شخصیت تھے ان کی سیاسی سماجی و پیشہ وارانہ زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، حاجی محمد افضل مغل،حاجی عرفان منشا مغل،حاجی عثمان منشا مغل دیگر فیملی ممبران نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے حاجی محمد منشا مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا،آخرمیں مرحوم حاجی محمد منشا کی بلندی درجات، ملکی ترقی و سلامتی، قوم کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔