پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ، سائفرکیس اور غیر شرعی نکاح کیس کی سماعتیں آج ہوں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جیل کے احاطے میں ہونے والی سماعت میں میڈیا اور عوام تک رسائی ہونی چاہیے تاہم اس کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران بھی گنے چنے صحافیوں کو ہی اجازت دی گئی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ سماعت بشری بی بی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔
کیس کی سماعت سینئرسول جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں کریں گے ۔وکلاصفائی سلمان اکرم،عثمان گل،بیرسٹرعمیر نیازی پیش ہوں گے ۔