اسلام آ باد (عامر رفیق بٹ )وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق یہ اجلاس اگلے ماہ نگران وز یر اعظم انوار الحق کا کڑ کی زیرصدارت ہو گا۔ اجلاس میں سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیر اعظم کے سیکر ٹری شرکت کرینگے،اِس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تمام کیڈرز کو گریڈ 22 کی آسامیاں شمار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ آسامیوں کے شمار کیلئے کٹ آف ڈیٹ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف سروسز اور گروپس کے افسران کے جو ابتدائی پینل مرتب کئے ہیں اُن کی تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 22 کی 5 آسامیوں کے 46 ، پولیس سروس کی 2 آسامیوں کیلئے 17 اور سیکریٹریٹ گروپ کی 2 آسامیوں کیلئے 27 افسران کا پینل مرتب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئونٹس ‘ فارن سروس اور ایف بی آر کے افسروں کے ترقی کے کیسز بھی زیرغورآئیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔کل سے زائد12افسروں کو ترقی دئیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں سال فروری میں ہو اتھا۔
مزید پڑھیں: سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں،شہباز شریف