ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم عوام کی طاقت سےشیر کا شکار کریں گے،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا منشور لےکر ہر صوبے میں عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے،بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننےکی خواہش رکھنےوالے کے پاس منشور ہے اور نہ نظریہ، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کا راج چاہتے ہیں، عوام کی طاقت سے شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پہلی،دوسری اور تیسری بار ناکام ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکےمکانات دیناچاہتےہیں، بےگھر لوگوں کو20لاکھ گھربناکردینے کے لیے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کاہ کہ ان کو عوام کے بجائے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے منتخب کیا توملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، دیگر سیاست آپس مین ، صرف مین آپ کےلیےلڑرہا ہوں، عوام سے وعدہ ہے تنخواہ دگنی کرکے دکھاؤں گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی