فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے خیال کاسترو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغواء پر نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گھٹیا حرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔