ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) سائٹ پر بھارتی ساختہ تیجس طیارے پر پرواز کی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پرواز کے تجربے کے متعلق انہوں نے شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
Successfully completed a sortie on the Tejas. The experience was incredibly enriching, significantly bolstering my confidence in our country’s indigenous capabilities, and leaving me with a renewed sense of pride and optimism about our national potential. pic.twitter.com/4aO6Wf9XYO
— Narendra Modi (@narendramodi) November 25, 2023
“تیجس پر کامیابی کے ساتھ ایک چکر مکمل کیا۔ یہ تجربہ ناقابل یقین حد تک حوصلہ افزا تھا، اس سے بھارتی مقامی صلاحیتوں پر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔۔ اور اپنی قومی صلاحیت کے بارے میں فخر اور امید کا نیا احساس جگایا’’
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے X پر تیجس طیارے کےساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یادرہے بھارتی فضائیہ نے حال ہی میں 12 جدید Su-30MKI لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے سرکاری HAL کو ایک ٹینڈر جاری کیا ہےجو HAL روسی اصل سازوسامان کے مینوفیکچررز کے ساتھ شراکت میں بھارت میں تیار کرے گا۔
55 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 97 تیجس مارک-1 اے لڑاکا طیارے تیار کیے جائیں گے۔ 2021 میں ہندوستان ایروناٹکس کے ساتھ 46,898 کروڑ روپے کے معاہدے کے تحت 83 جیٹ طیاروں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب 180 تیجس جیٹ طیارے شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کیخلاف بھارت کی اپیل منظور
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں دفاعی حصول کونسل، 30 نومبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں تین اہم پروجیکٹوں کے لیے – خریداری کے عمل کا پہلا قدم- ‘ضرورت کی قبولیت’ (اے او این) لے گی