سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری ہے، آغاز سے ہی آزادی صحافت پر قدغنیں لگی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ میں آزادی اظہار رائے ممکن ہی نہیں، اظہار رائے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جوابدہ ہیں، اظہار رائے کو بلند رکھنے کے لیے کوڑے بھی کھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون یا بچے کی شناخت ظاہر کرنا صحافی قواعد کے خلاف ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جج کو تنقید پر گھبرانا نہیں چاہیے، جج تنقید کا اثر لے تو یہ حلف کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ سچائی خود سامنے آجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کو کبھی دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،1971 میں مغربی پاکستان کے لوگوں کی یکسر الگ تصویر دکھائی گئی، سچ کو ہمیشہ دبانے کی کوشش کی گئی، سچ دباتے دباتے آج اس صورتحال پر پہنچے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی، بحیثت جج ہم پبلک پراپرٹی ہیں، ہمارے فیصلے خود سچ ثابت کریں گے، جھوٹ جتنا بھی بولاجائے آخرکار سچ سامنے آجاتا ہے، سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کو پہچانا ہوتا تو ملک دولخت نہ ہوتا اور نہ لیڈر پھانسی لگتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اظہار رائے ہوگا تو ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں، معاشرہ مرضی کا فیصلہ اور مرضی کی گفتگو چاہتا ہے۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر