بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہی پھر نہ چھپ جائے، بلاول بھٹو

لیاقت پور( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب چوتھی بار بھی وزیراعظم بنے تو مجھے کیوں نکالا کا رونا دھونا ہوگا، ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی کی فکر ہے، بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہی پھر نہ چھپ جائے، لاہور کے سیاست دانوں سے ڈرنے والے نہیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 8 فروری کو جیت تیر اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

لیاقت پور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت پور میں آج بہت بڑا جلسہ ہے، میں آج آپ کے درمیان میں کھڑا ہوں، لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ڈرنے والے نہیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جیت پیپلزپارٹی اور عوام کی ہو گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے، دیگر جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں، ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی کی فکر ہے، مہنگائی سے عوام بہت پریشان ہیں، ہمارے 10 نکات میں عوام کے مسائل کا حل ہے، بڑی مشکل سے کل شیر نظرآیا، عوام کا جوش دیکھ کر کہیں شیر ڈر نہ جائے اور واپس گھر میں نہ چھپ جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 300 تک یونٹ بجلی سولر کے ذریعے مفت دیں گے، 7 وزارتیں ختم کرکے 300 ارب عوام پرخرچ کریں گے، عوام گھر گھر پیپلزپارٹی کا منشور پہنچائیں، خواتین کو بلاسود قرض دیں گے، اقتدار میں آکر بے نظیر کسان کارڈ لائیں گے، 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اعتماد کریں تیر پر ٹھپہ لگائیں، نوجوانوں کو ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاوشروع کریں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت ،بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، اقتدار میں آکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیرعوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، چوتھی بار وزیراعظم بن کر پھرعوام کا خون چوسے گا، دوسری بار وزیراعظم بنا تو وہ جو لائے ان سے لڑا، میں کسی اور طرف نہیں عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، ہرسال 1500ارب سبسڈی اشرافیہ کودی جاتی ہے، رحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کو عوام ووٹ کے لیے نکلیں، عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں، اس صوبے کے عوام ایک شخص کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر