وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، پاکستان کو مسلسل چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے، محمد رضوان 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔

5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اووپنر صائم ایوب ایک بار پھر ناکام رہے، دوسرے اوور کی آخری گیند پر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 56 رنز کے مجموعے پر گری، بابر اعظم اس بار نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پر گیلن فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔

فخر زمان 9 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپ مین کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کی جگہ آنے والے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 126 رنز کے مجموعے پر گری، افتخار احمد 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کو کیچ دے بیٹھے۔

اس دوران محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رضوان کے ساتھ محمد نواز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے دو، دو وکٹیں جبکہ ایڈم ملن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری تھی، فن ایلن شاہین آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 10 رنز کے مجموعے پر گری، ٹم سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ول ینگ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور 4 رنز بنا کر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل نے 72 اور گلین فلپس 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کلین سوئپ سے بچنے کا مشن لے کر کرائسٹ چرچ کے میدان میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں میچز میں نیوزی لینڈ پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ 17 جنوری کو کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف، زمان خان

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

نیوزی لینڈ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایش سودھی کی جگہ ایڈم ملن جبکہ ڈیون کونوے کی جگہ ول ینگ نے لی ہے۔

فن ایلن، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ول ینگ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ