قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرشعیب ملک نے ثناء جاوید کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر سنائی۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ، اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔

شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا نام ’ثناءجاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثناء شعیب ملک‘ رکھ دیا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں جوڑوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سرگرم رہتی تھیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے علیحدگی یا طلاق سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق شعیب اور ثناء کی شادی چند روز قبل کراچی میں سرانجام پائی۔

چونکہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ماضی میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں کرکٹر نے بطورِ ماڈل ریمپ پر واک کی تھی۔ لہٰذا مداحوں کا خیال تھا کہ یہ تصاویر ان کے ایک فوٹو شوٹ کی ہیں۔

لیکن خاندانی ذرائع اور سب سے اہم شعیب ملک کی سوشل میڈیا پوسٹ نے شادی کی تصدیق کردی۔

یہ ایک نجی خاندانی تقریب تھی، جس میں صرف خاندان کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔

کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

شعیب ملک کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں، جبکہ ثانیہ مرزا مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ہیں۔ یہ جوڑا اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا پر اس جوڑے کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کے بعد بھی شعیب اور ثانیہ کے درمیان طلاق سے متعلق کوئی تصدیق نہیں سامنے آئی۔

ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال کے درمیان طلاق کی افواہیں

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئی جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔ تاہم اس جوڑے نے بھی علیحدگی سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

تازہ ترین

November 13, 2024

” علامہ اقبال اور رد قادیانیت”کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج منعقد ہوئی ،

November 13, 2024

ایس آئی ایف سی میں جنوبی اضلاع کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

November 13, 2024

ایتھوپیا کے سفیرِڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو شاندار سفارتی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ایمبیسیڈرایوارڈ سے نوازا گیا

November 13, 2024

گورنر خیبرپختونخوا سے چراٹ سیمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اعظم فاروق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

November 13, 2024

آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری اور دیگر کی وفاقی وزیر برائے چوہدری سالک حسین سے ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ