پیپلزپارٹی کے سوا تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں، بلاول

کوٹ ادو(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے، عوام کے ووٹ سے حکومت میں آتی ہے، دیگر سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔
کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اس وقت ملک اور عوام مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، دہشتگردی کا خطرہ ایک بار پھر نظر آ رہا ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے محنت اور خلوصِ نیت سے نکال سکتے ہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ ہمیں موقع دیں عام آدمی کو ریلیف اور اشرافیہ کو تکلیف پپنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دیتی ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آپ کی آمدنی کو ڈبل کر کے دکھاؤں گا۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ گھر اور 300 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ پورا کرکے دکھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین کی ایسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ کے ذریعے مالی مدد پہنچاؤں گا۔ کسان کارڈ کے ذریعے قدرتی آفات میں کسانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

تازہ ترین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر