اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہراقتدارمیںشدید دھند کے باعث راستے گم ،حد نگاہ صفر ہوگئی،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور شہر نے دھند کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے ، ہر منظر دھندلاگیا،حد نگاہ صفر ہونے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ 13ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ادھرماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات کردیں، ساتھ ہی دوران سفر فوگ لائٹس بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔