انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرینگے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرینگے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے، الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا۔
الیکشن 2024 صاف ،شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دینگے، الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے، الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجےجائینگے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے۔ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر