اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات 2024 میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دے، دستیاب سکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور بین پلان بھی دیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، تمام حلقوں میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کیجانب سے کےپی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔