وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں، نواز شریف

مانسہرہ(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔انہوں نے جلسے کے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا آپ میرے بغیر اداس تھے؟ میں تو آپ سے زیادہ اداس تھا، ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیا تھا، مجھے آپ لوگوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

’ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی‘
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی، میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نےکیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ساتھ ہی قائد مسلم لیگ (ن) نے حکومت ملنے پر مانسہرہ ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ بھی کرلیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہم نے موٹر وے بنائی اور جب وہ تیار ہوئیں تو میں جیل میں تھا، میرا تو کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا۔؎ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہم اور آپ مل کر خیبر پختون خوا میں حکومت بناتےہیں، میں نے کہا کہ ان کے پاس عددی اکثریت ہم سے زیادہ ہے لہذا حق ان کا ہے۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر