اسلا م آباد(سٹا ف رپورٹر) موٹروے ایم ون, پشاور سے اسلام آباد تک، موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک، موٹروے M -14، حكلہ سے کوٹ بیلیاں تک، ہزارہ موٹروے برہان سے شاہ مقصود تک اورسوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔
ترجمان نے مزید کہاہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں.
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔