لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے، جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
شاہ خاور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پی سی بی چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں کروایا جائے گا۔