مہنگائی ،بیروزگاری اورغربت،آپ کوتکلیف میں دیکھ کرمجھے تکلیف ہوتی ہے ،نواز شریف

ننکانہ صاحب(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیر اعظم نہیں تھا، میں مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھے ۔بدھ کو ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جلسے میں شریک لوگوں کے جذبے کو داد دیتا ہوں، آج اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، مجھے آپ سب پر بہت پیار آرہا ہے، ننکانہ صاحب نے آج کے جلسے جیسا منظر کہیں اور دیکھا ہے؟نواز شریف نے بتایا کہ آج میں لاہور سے یہاں موٹر وے پر آیا ہوا اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے، یہ موٹر وے میں نے 2017 میں بنائی تھی، اگر میری حکومت نا جاتی تو یہ موٹر وے اب تک کراچی پہنچ چکی ہوتی لیکن اس ملک کے مخالفین نے یہ موقع نہیں دیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیکن پھر بھی میری ہمت نہیں ٹوٹی، مجھے یہ بتائیں کہ آپ کو مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ نواز شریف نے تو ملک میں18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی ہے، ہمارے زمانے میں دہشتگردی کس نے ختم کی؟ شہر کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال دی، جیل میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آج یہ کہہ سکتا ہے کہ آج کا پاکستان نواز شریف کے 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے؟ آج ڈالر، چینی، روٹی سب مہنگی ہوگئی ہے، یہ سب کچھ کیوں اور کیسے ہوا؟ پاکستانیوں کو اتنی تکلیف میں کیوں ڈالا گیا؟ آپ کو تکلیف میں دیکھ کر مجھے جتنی تکلیف ہوتی ہے یہ میں بیان ہی نہیں کرسکتا۔نواز شریف نے کہا کہ میرے دل کو سکون تب ملے گا جب آپ کو نوکریاں ملیں گی، آپ کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے۔تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیر اعظم نہیں تھا، میں مقامی وزیر اعظم تھا اور یہ ناکامی وزیر اعظم تھے، اگر ہمارا دور چلتا رہتا اور سازش نا ہوئی ہوتی تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ایک بھی شخص ننکانہ صاحب میں بے روزگار نا ہوتا، اسکول ہوتا، یونیورسٹی ہوتی، روزگار ہوتا، لوگ خوشحال ہوتے، آٹا سستا ہوتا، بجلی کی قیمت کم ہوتی۔نواز شریف نے بتایا کہ لوگ بجلی و گیس کے بل سے پریشان ہیں، مہنگائی سے پریشان ہیں، یہ پاکستان کا حشر نواز شریف کے جانے کے بعد ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو بدلیں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنا کر دیں گے، ہم یہاں یونیورسٹی قائم کریں گے، ہم وہ کام کر کے جائیں جو تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے، میں وہ نہیں جو یوٹرن لے لے کہ کیا کرایا کچھ نہیں قوم کو تباہ کردیا، یہ ہمارا شیوہ نہیں ہے۔بعد ازاں نواز شریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ننکانہ صاحب والے مشکل حالات سے نہیں ڈرتے ہیں، آپ نے ہر حال میں ہمارا ساتھ دیا ہے، ننکانہ صاحب کو نواز شریف سنواریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ننکانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ماضی میں یہاں مقبولیت کے بہت دعوے دار تھے، نواز شریف کو مقابلے سے باہر کردیا تو کونسی مقبولیت؟مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو دھاندلی کر کے باہر نکالا گیا لیکن نواز شریف نے آپ کو جعلسازی سے باہر نہیں نکالا بلکہ آپ نے اپنے آپ کو خود باہر نکالا ہے، اپنے پاؤں پر کلہاڑی آپ نے خود چلائی، آج آپ رونا دھونا کر کے کسی کو الزام نہیں دے سکتے، اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو ختم کرنے کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہے۔

تازہ ترین

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

January 16, 2025

‘آئی سی ٹی میں طلباء نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی

January 16, 2025

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ بٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر