اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورامیدوار برائے این اے 46 اسلا م آباد انجم عقیل خان سےگولڑہ شریف ،سیکٹر ڈی بارہ اورسری سرال سے ملک رفاقت کی سربراہی میں پارٹی کارکنا ن نے ملاقات کی ہے۔پارٹی کارکنا ن نے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے ساتھ ہمیشہ تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔ملک رفاقت ہمیشہ کی طرح یہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے اور انجم عقیل خان کو ایم این اے منتخب کروائیں گے ۔ سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے جوانوں کے پختہ عزم اور حوصلے کو سراہا ۔ملک رفاقت ، عباس خان ، محمد نسیم ، طارق محمود ، صدام ریاست ، نعیم خان ، دانش علی ، ذیشان ، محمد عدنان ، احمد بلال ، وسیم محمود ، عزیر احمد ، سید عقیل عباس ، احسن ریاض ، فیصل علی ، عبدالرحمن ، محمد تیمور اعوان ، عمیر ، نقاش علی ، ملک قیصر ،محسن قریشی ، راجہ دانش ، ملک حبیب ، محمد نعیم ، ملک زین اور دیگر جوان موجود تھے ۔