اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 26-28 نومبر 2023 کو متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیکس چوری روکنے کیلئےنگران حکومت کا اہم اقدام ، ایف بی آر اور نادرا کا ملکرکام کرنے پر اتفاق