ابوجا(نیوز ڈیسک)افریقہ ملک نائیجیریا کے صوبہ بورنو میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں مدرسے کےچھ طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں،نائیجرین میڈیا کے مطابق صوبہ بورنو کے علاقےگوبیو کے ایک مدرسے کے قریب بارودی سنگ پھٹ گئی ہے،دھماکے میں مدرسے کےچھ طالبعلم ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں، حملے کی ذمہ داری اگرچہ ابھی کسی نے قبول نہیں کی لیکن علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو اس سے مشابہہ حملوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔