ورلڈکپ سے قبل ٹیم کمبینیشن میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں، شاہد آفریدی

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ میں بہت اچھی اور مضبوط ٹیمیں موجود ہیں، صرف بھارت سے مقابلے کو عالمی کب سمجھ لینا درست نہیں، عالمی ایونٹ کے لیے اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں اس لیے ٹیم کے کمبینیشن میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں، البتہ تیاریوں کے لیے کیمپ لگائے جانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیٸر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ قیادت کرنے والا نہ ہو جبکہ نائب کپتان کا تصور ہی درست نہیں، سینیئر کھلاڑی کو میدان میں کپتان کا معاون بنایا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی کپتان کی مدت کا تعین ہونا بھی ضروری ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ناقص فیلڈنگ قدیم مسئلہ ہے، فیلڈنگ کے علاوہ بولنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل کرنی چاہیے تھی، ان مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک یونٹ کی طرح نظر نہیں آئی، کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے تجربات کیے جاتے رہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے، اعظم خان اور صائم ایوب سمیت دیگر نئے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، یہ قومی ٹیم کا مستقبل ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو وقت ملنا چاہیے جبکہ ان کو کھلانے کے حوالے سے مناسب منصوبہ بندی کی جائے، کسی بھی کھلاڑی کو متواتر کھلانے کا عمل درست نہیں، ایسا بھی نہ ہو کہ اگر بابر اعظم، محمد رضوان یا شاہین افریدی جیسے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا جائے تو ان کا متبادل ہی نہ ہو، قومی ٹیم کے بینچ کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ضرورت پڑنے پر اچھا متبادل کھلاڑی دستیاب ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نمبر تین کا مطلب اوپنر ہی ہوتا ہے، فخر اور صائم جیسے کھلاڑیوں کو اوپننگ کرنی چاہیے، اللہ کرے صاٸم کی فارم واپس آجاٸے، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اسے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وقت دینا چاہیے، اگر آپ سمجھتے ہیں ایک سیریز میں حفیظ سب ٹھیک کر دے گا ایسا بالکل نہیں ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق چیٸرمین پی سی بی کا پلان بھی الیکشن کرانا تھا لیکن انہوں نے دوسری راہ لی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ