ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا ، بانی پی ٹی آئی پھر کشکول لیکر پہنچ گیا ، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا، جیسے ہی عمران خان کو اقتدار جاتا نظر آیا تو اس نے پاکستان پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نے قائد نوازشریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی نے پاکستان کا یہ حشر کیا کہ روٹی 25 روپے کی ہوگئی، نوازشریف کے دور میں گیس اور بجلی سستی تھی،ہمارے دور میں جس کا بل ایک ہزار آتا تھا اس کا بل اب 20 ہزار آتا ہے۔نوازشریف کے دور میں چینی 35 روپے کلو تھی، آج 150روپے کلو ہے، کسان میرے عزیز بھائی ہیں، ٹریکٹر پہلے 8 لاکھ کا تھا، آج 40 لاکھ روپے کا ہے، نوازشریف کے دور میں یوریا 1300 روپے کا تھا، آج 5 ہزار روپے کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج 280 کا ڈالر ہے، ہمارے دور میں ڈالر 140 روپے کا تھا، پیٹرول ہمارے دور میں 60 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں ادویات مفتی ملتی تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تھا۔

نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پھر کشکول لے کر مانگنے نکل پڑا، عمران خان کے دور میں یہ لوگ دوسرے ممالک سے مانگتے پھرتے تھے، انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، آج بہت بڑی خبر سنی آپ نے؟ ہم پر بڑے بڑے ظلم و جبرہوئے، جو مجھ پر مانیٹرنگ جج لگے تھے، آج استعفیٰ دے کر گھرجارہے ہیں، ہمیں تو تماشا بنادیا گیا، ایسے نقصانات ہوئے کوئی تلافی نہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ والدہ کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، اہلیہ فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کر دیا، آج نتیجہ دیکھ لیا، اس کا کردار بہت افسوس ناک تھا، اس نے گھناؤنی سازش کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا، ہم تو ملک میں موٹرویز بنارہے تھے، سی پیک آرہا تھا، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی تھی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں پھر اوپر چلا گیا تھا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں، مجھے جیل میں کیوں ڈالا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر