سائفر کیس: عمران خان کا فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا اعلان

اسلام آباد: بانی چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی سزاؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ انہوں نے ‎ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان رئوف حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎بانی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بےرحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ ‎دستور و قانون کی دھجیاں اڑا کر عدالتی کارروائی چلانے اور عوام کے بےگناہ قائدین کو ظالمانہ سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ‎ نومئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرکے کی جانے والی گرفتاری اور جج ہمایوں دلاور کیطرح ابوالحسنات ذوالقرنین کا فیصلہ بھی قانون و انصاف کی بنیادوں سے محروم ہے جو عدل کے کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

‎ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی بےپناہ مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے دستور اور بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ ‎کینگرو کورٹس کے کمپرومائزڈ ججز ملک میں عدل و انصاف کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور دستور و قانون سے سنگین انحراف کے عادی ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بن کر انصاف کی قبر کھود رہے ہیں۔

‎عوام کے دستوری، قانونی اور جمہوری مینڈیٹ کی حامل حکومت پر سازش کے ذریعے ماری جانے والی شب خون کی پوری روداد اور سائفر کے مندرجات عالمی میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ ‎بددیانت آپریشنز کی شرمناک تاریخ رکھنے والے منصوبہ سازوں کی شرانگیزیوں اور مکروہ منصوبوں کا جواب بھرپور طریقے سے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیں گے۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر