واٹس ایپ ویب ورژن کےصارفین کیلئےبہترین فیچر متعارف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

اب تک یہ سہولت صرف موبائل ایپ کے لیے دستیاب تھی، مگر اب اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

جب کوئی صارف ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرے گا تو وہاں 1 کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے میسج کو ویو ونس کے طور پر بھیجنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے۔

اس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس وقت واٹس ایپ میں ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا کا لیزر کے ذریعے پیغام رسانی کا کامیاب تجربہ

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے جبکہ بتدریج تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ