ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال ، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک کے دو صوبوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر غور کے لیے جمعرات کو اجلاس بلا لیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’کمیشن نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کل بروز جمعرات یکم فروری کو دن کے 3 بجے اجلاس بلا لیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو بلائے گئے اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی صاحبان اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر نامعلوم آفراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ریحان زیب کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ریحان زیب کے پی ٹی آئی کا ورکر تھے تاہم وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔
خیال رہے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات تواتر سے رونما ہوئے ہیں جن میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
منگل کو سبی میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
چند دن قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں عسکریت پسندوں نے حکومتی عمارتوں اور سکیورٹی فورسز پر منظم حملے کیے جن میں پولیس ایس آیچ او سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے نو حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بدھ کی شام اپنے بیان میں کہا کہ ’بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جان بحق ہونے اور ضلع کیچ میں حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم سے حملے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ہے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔‘

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر