اسلام آباد(محمد حسین )گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک، پروفیسر ڈاکٹر فریحہ، پروفیسر ڈاکٹر اتھر قسیم اور مسز نجمہ انور نے کیا.چیمپئن شپ میں 12 ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس منعقد کروائے گئے جس میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 1500 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، جیولن تھرو، ڈسک تھرو، شاٹ پٹ، لانگ جمپ، ہائی جمپ، 100*4 میٹر ریلے ریس، 400 میٹر ریس، 400*4 ریلے ریس شامل تھے. ڈسٹرکٹ جہلم 45 نے پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کی، ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور عظمیٰ بی بی گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں راولپنڈی 10 پوائنٹس کے ساتھ بیسٹ ایتھلیٹ قرار پائی. اورآل 29 پوائنٹس کے ساتھ گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین دینہ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اورآل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی. مذکورہ بالاچیمپئن شپ کی میزبانی پرنسپل مسز زبیدہ گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائےخواتین بھون چکوال اور پرنسپل مسز سوریہ گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین فتح جنگ اٹک نے کی۔چیمپئن شپ کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاون بوائز میں ہوا. ڈویژن بھر سے 19وویمن کالجز نے شرکت کی۔