آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین چیٹل جلد کے کینسر کا شکار ہیں جو علاج کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر رہیں گی، وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔
نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی۔
لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔
واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔