شعیب ملک سے طلاق کے بعد بالآخر ثانیہ مرزا کا شدید ردعمل آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شعیب ملک کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد بھی اس معاملے پرخاموشی اختیار کیے رکھنے والی ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی حالیہ پوسٹ نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ بھارتی ٹینس اسٹار اب کی بار ’بہت کچھ‘ کہہ گئی ہیں۔

سابق کرکٹ کپتان اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد سابق بھارتی ٹینس اسٹار کے والد کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ اُن کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے، بعد ازاں ثانیہ کی بہن کی جانب سے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اس دوران ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی روٹین کی سرگرمیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشنز کے ذریعہ اپنی مضبوط شخصیت ظاہر کی۔

تاہم اب اُن کی جانب سے شیئر کی جانے والی انسٹا پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ، ’ہرخاموشی کے پیچھے ایک طوفان چُھپا ہوتا ہے۔‘

ثانیہ نے انگریزی زبان میں پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ، ’ آپ زندگی میں ہزاروں چیزوں سے گزرتے ہیں جن سے متعلق لوگوں کو علم بھی نہیں ہوتا، آپ ایسی چیزوں سے گزرے ہوتے ہیں جو آپ کو ہلاکر رکھ دیتی ہیں، تبدیل کردیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، آپ کو تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بننا ہے جتنا کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔’

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ، ’ سب سے بڑھ کر آپ وہ ہیں جو آپ ہیں، اس لیے اگر اگلی بار ان چھوٹی چیزوں کی وجہ سے جانچے جو اس نے دیکھیں، اور مداخلت کرے تو یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، اور مسکراتے ہوئے چلتے رہیں کیونکہ آپ کے پاس کسی دوسرے پر ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، آپ پہلے ہی اپنے آپ پر بہت کچھ ثابت کرچکے ہیں جو طوفانوں سے گزرچکا ہے اورکیونکہ آپ نے خود اس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے تو لوگوں نے وہ دیکھا تک نہیں ہوتا ۔’

ان الفاظ کی معنویت پر جائیں تو ظاہر یہی ہوتا ہے کہ کسی بھی عورت کے لیے اُس کا گھر ٹوٹنا چھوٹی بات نہیں ہوتی، لیکن اس کے پیچھے چھپی اصل وجوہات کا تعین کیے بغیر محض تفریح طبع کے لیے کی جانے والی دوسروں کی قیاس آرائیاں اسے انتہائی تکلیف پہنچاتی ہیں۔’

ثانیہ کی جانب سے ’مسکرا کرچلتے رہنے‘ کا پیغام پڑھنے والوں پر سوچ کے بہت سے در کھول رہا ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی