اسلام اباد (محمد حسین)شطرنج کی بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کو فروغ دینا ہوگا،ملک میں شطرنج کی مقبولیت کیلئے مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ۔صدر مملکت کا ملک میں شطرنج سمیت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور
شطرنج کے ذہنی اور تعلیمی فوائد ہیں ، تعلیمی نظام میں شامل کرنا چاہیے ۔شطرنج ذہنی تناؤ دور کرنے ، ذہنی صلاحیتیں بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،۔شطرنج کے مقابلوں کے انعقاد سے کھیل کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے،۔شطرنج کی سرپرستی ، فروغ کیلئے سرکاری و نجی شعبوں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہوگا،
بین القوامی شطرنج فیڈریشن کے وفد نے صدر مملکت کو دنیا میں شطرنج کے فروغ میں بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے کردار بارے آگاہ کیا۔پاکستان میں شطرنج سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد شطرنج کے کھیل کی دلدادہ ہے،۔شطرنج کو اسکولوں میں پرائمری سطح پر فروغ دیا جانا چاہیے ۔شطرنج کے کھلاڑی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔