بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی طرف سے چاند کا کھوج لگانے والے پروگرام کے بانی اویانگ زیوان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ جنوبی عرض البلد پر 69 ڈگری زاویے پر تھی اور بھارت نے 88.5 اور 90 ڈگری بتایا، چندریان 3 ان زایوں سے دور تھا۔ چینی اخبار سائنس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اویانگ زیوان نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں تھی، نا ہی اس علاقے میں تھی، حتیٰ کہ جنوبی قطب کے قریب تک نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 3 جنوبی قطب سے 619 کلومیٹر دور تھا۔