اسلام آباد(محمدحسین) پاکستان اور انڈیا کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے سلسلے کے پہلے دونوں میچ انڈیا نے جیت لیے۔پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون اعصام الحق کو انڈیا کے رام کمار رماناتھن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکے دوسرے سنگل میچ میں انڈیا کے سری رام بالا جی نے عقیل خان کو 7-5،6-3 اور 2-0 سے ہرا دیااعصام الحق اور رام کمار کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔میچ کا پہلا سیٹ رام کمار نے 7-6 سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ اعصام الحق نے 7-6 سے جیتا۔لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ سکے اور 6 -0 سے یہ سیٹ ہار گۓ۔تیسرے سیٹ میں اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ اعصام الحق نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں تیسرے سیٹ میں مسلز پل ہو رہا تھا زیادہ زور لگاتا تو پھر سروس بھی نہیں کروا سکتا تھا لیکن پھر بھی رام کمار کا بخوبی مقابلہ کیا باقی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔اب آیندہ میچز کیلۓ فٹ ہوا تو حصہ لوں گا اپنے فزیو تھراپسٹ اور فیزیکل ٹرینر کی طرف سے ٹریٹمنٹ کے بعد ہی کھیلنے کا فیصلہ کر پاؤں گا۔باقی عمر کا بھی تقاضا ہے اس کے باوجود اپنی فٹنس بحال رکھے ہوۓ ہوں ہمیشہ ملک کیلۓ کھیلا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر بن گیا تو ٹینس کیلۓ کراچی لاہور اسلا آبادسمیت دیگر بڑے شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیۓ جائیں گے۔یاد رہے چند دن بعد پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن ہیں اور اعصام الحق فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار ہیں۔