نوجوانوں کوروزگاردینے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا،نوازشریف

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے۔روزگاردینے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے جوش وجذبے کو میرا سلام۔ اگر آپ مجھ سے لو کرتے ہیں تو نوازشریف کا آپ کو” لو یو ٹو”۔ یہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہیں۔ یہ ہے اصل یوتھ جو آج میرے سامنے موجود ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ن لیگ کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی۔ ہمارے دور میں روٹی اور آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی۔ چینی،گھی،پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی سب سے کم تھی،کیا نہیں تھی؟

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ بھی ہم نے ختم کی ہمارے دور میں ترقی کی رفتار 6فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا ، پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو اسے ہماری ضرورت نہیں ر ہےگی۔ بانی پی ٹی آئی جب دھرنے کر رہے تھے ہم موٹر ویز بنا رہے تھے۔ شہبازشریف نے بہت کام کئے جن کا کریڈٹ بھی مجھے دے دیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ہیں۔ ہماری حکومت چلتی رہتی تو آج ایک شخص بھی بیروزگار نہ ہوتا۔ ن لیگ کے دور میں عوام کو ہر طرح کی سہولیات میسر تھیں۔ ہمارے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا جو آج 38 لاکھ روپے کا ہے ۔ کیا آپ بجلی کا بل دے سکتے ہیں؟

قائد ن لیگ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دور سستا ترین دور تھا۔ میری حکومت کاتختہ الٹا کر عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔ گھبرانا مت ۔ غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی ختم کر دیں گے ۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر