پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ( پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت وزیر اعظم کے نہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے امیدوار ہیں، صوبہ بھر کے بیشتر اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دیگر پارٹیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے پشاور میں شمولیتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سالوں میں ہمارا ملک پیچھے کیوں چلا گیا ،مہنگائی اور بے روزگاری میں لیے گئے قرضوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا گیا ہے ، باری باری کرسی کے لیے حکمران بننے والے مہنگائی لا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے، آئی ایم ایف ہمارا ہمدرد نہیں، ہم سے سود سمیت پیسے واپس لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں اچھے وزیر اعظم کو آنا چاہیے جو ملک سے مخلص ہو، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،سوچنا ہوگا کہ ہمارا مجرم کون ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ خود فی الوقت میں وزیراعظم کے نہیں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں: خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے، راجہ پرویز اشرف
ان کا مزید کہنا تھا کہ لگ رہاہے کہ ہمارے صوبے میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا اتحاد ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی پی کی مختلف اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات چیت جاری ہے۔