گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی 45 روز میں آپریشنل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نےپنجاب پولیس اینٹی گریٹڈ کمانڈ ،کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کا دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کی۔ مانیٹرنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز پر گوجرانوالہ کے شہریوں کو مبارکباد دی ۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔