اسلام اباد،(محمد حسین)5مئی یوم یکجہتی کشمیر کےحوالے سےپاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام دوستانہ ہاکی میچ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں اسلام آباد الیون اورکشمیر الیون کے مابین کھیلا گیاجو کشمیر الیون نےجیت لیا۔۔مہمان خصوصی رائزنگ سٹار ہاکی کلب کے صدرسابقہ نیشنل ہاکی پلیئرمحموداحمد اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد تھے جبکہ نیوی کے کوچ جیند،ناصر محمود بھٹی۔انٹرنیشنل ایمپائر سہیل اکرم جنجوعہ، اقبال منہاس پاکستان پولیس، اعجاز ججی پاکستان نیوی، راجہ عبدالقدیر، وسیم بیگ، محبوب رامے، بھی اس موقع پرموجود تھے۔ محمد عظیم جٹ اور علی رضوان نے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔یادرہے کہ اسلام آباد کے مختلف کلبوں رائزنگ اسٹار ہاکی کلب،نشتر ہاکی کلب۔قدیر ہاکی کلب،مارگلہ ہاکی کلب ۔مڈاس ہاکی کلب۔العباس ہاکی کلب۔کیپٹل سٹار۔حدف ہاکی کلب۔ سیٹلائٹ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کےجونیئر کھلاڑیوں نے بطور تماشائی میچ کو دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔